دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، تین افراد زخمی ہو گئے

پیر 25 مئی 2020 21:25

کوئٹہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) کو ئٹہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشہور ڈبل روڈ پرتیز رفتارگاڑ ی نے ٹکر مار کر سیمی اللہ عمر 22سال جاں بحق ہوگئے اور جبکہ نوراللہ زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمولینس جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش اور زخمی کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں زخمی کو طبی امداددی جارہی ہے دریں اثناء جھل مگسی کے علاقے گنداواہ کے قریب تیز رفتار گاڑ ی الٹنے سے دوافراد زخمی ہوگئے زخمیو ں کو طبی امداد دی جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں