صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمدخان لہڑ ی کی عید الفطر کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد

پیر 25 مئی 2020 21:25

کوئٹہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمدخان لہڑ ی نے عید الفطر کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عید کی خوشیوں کے ان پر مسرت لمحات میں ہمیں اپنے اردگرد موجود ان تمام محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں کا حصہ بنانا چاہیے جو غربت کے باعث عید کی خوشیوں سے دور ہیں حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت ہی مل سکتی ہیں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مملکت خدادا کی ترقی و خوشحالی استحکام قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیںاللہ تعالی ہمارے وطن عزیز کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھتے ہوئے عالم اسلام میں ہمارے اسلامی ترقیاتی تشخص کو برقرار رکھے۔

(جاری ہے)

عید الفطرکے موقع پر پاکستان میں امن وامان کے قیام اور ملک کی ترقی و خوشحال کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں