عید کا دن تمام مسلمانوں کے لئے ماہ رمضان کے دوران عبادات، ریاضت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے صلے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میرعمرخان جمالی

پیر 25 مئی 2020 21:25

کوئٹہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میرعمرخان جمالی نے عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں یتیموں، ناداروں، بیواؤںا ور بے سہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہیئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔ بیواؤںا ور بے سہارا لوگوں کا خیال رکھنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ صرف ہمارا فرض ہے بلکہ عین عبادت بھی ہے۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی ، رواداری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیں گے کہ ہم ایک متحد اور مضبوط قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن تمام مسلمانوں کے لئے ماہ رمضان کے دوران عبادات، ریاضت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے صلے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ کو اتفاق واتحاد کی نعمت سے نوازے، ہماری ترقی وخوشحالی میں اضافہ ہو اور نہ صرف ہمارے ملک بلکہ سارے عالم اسلام کا دنیا میں بول بالا ہو۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں