ٴْبلوچستان میرا دوسرا گھر ہے موسیٰ خیل کالج کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرینگے ، عثمان بزدار

تحصیل درگ میں بجلی کی فراہمی کیلئے رقم جمع کرادی گئی ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت احسن طریقے سے اپنے کام سرانجام دے رہی ہے اپوزیشن تنقید ی سیاست چھوڑ حکومت ساتھ دیں اس وقت ہم نے ایک قوم بن کر کورونا وائرس کیخلاف لڑنا ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ضلع موسیٰ خیل میں قبائلی عمائدین سے خطاب

بدھ 27 مئی 2020 21:30

ٴْبلوچستان میرا دوسرا گھر ہے موسیٰ خیل کالج کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرینگے ، عثمان بزدار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے موسیٰ خیل کالج کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرینگے تحصیل درگ میں بجلی کی فراہمی کیلئے رقم جمع کرادی گئی ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت احسن طریقے سے اپنے کام سرانجام دے رہی ہے اپوزیشن تنقید ی سیاست چھوڑ حکومت ساتھ دیں اس وقت ہم نے ایک قوم بن کر کورونا وائرس کیخلاف لڑنا ہوگا ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع موسیٰ خیل میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسی خیل کے لیے ریسکیو 1122 اسٹیشن، بینک آف پنجاب کی برانچ، مقامی کالج کے لیے بسیں اور بجلی کی فراہمی سمیت متعدد منصوبوں کا اعلان کردیا عثمان بزدار پنجاب کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسی خیل پہنچے جہاں قبائلی عمائدین اور دیگر شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیںاس موقع پر عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے موسی خیل میں ریسکیو 1122اسٹیشن، بینک آف پنجاب کی برانچ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کا دفتر بھی قائم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا ہے کہ موسی خیل میں کالج کے لیے بسیں بھی فراہم کریں گے جب کہ تحصیل درگ میں بجلی کی فراہمی کے لیے رقم بھی جمع کروادی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے عوام کے لیے خیر سگالی اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے جلد دوبارہ بھی دورہ کروں گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں