چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا وائرس کا شکار

چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں، افسر بلوچستان ہائی کورٹ

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 29 مئی 2020 10:22

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا وائرس کا شکار
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29مئی2020ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کا کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ اس بارے میں افسر نے مزید بتایا ہے کہ گھر میں قرنطینہ کے دوران چیف جسٹس اہم عدالتی امور گھر سے سر انجام دیں گے جبکہ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی پاکستان کی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ابھی تک صرف جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان تمام شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ سیاستدانون کی بڑی تعداد بھی کورونا کا شکار ہو گئی ہے۔

حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں امیر مقام اور نہال ہاشمی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62696 تک پہنچ گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں