پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

آیت اللہ درانی چند دنوں سے شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 64 برس تھی۔ خاندانی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جولائی 2020 22:06

پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2020ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے، آیت اللہ درانی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 64 برس تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی شدید علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ
ڈاکٹر آیت اللہ درانی گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے۔

(جاری ہے)

اور فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کی عمر 64 سال تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر آیت اللہ درانی کی نماز جنازہ مستونگ میں آبائی علاقے پڑنگ آباد میں ادا کی جائے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ مرحوم پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے، آیت اللہ درانی کا انتقال بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آیت اللہ درانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔ آیت اللہ درانی بلوچستان میں پارٹی کی ایک پراثر آواز تھے۔ انہوں نے پوری جماعت آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں