اگست کو پورے بلوچستان میں یوم استحصال کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مادر وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما، بابر یوسفزئی

پیر 3 اگست 2020 18:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما، بابر یوسفزئی نے کہا ہے 5 اگست کو پورے بلوچستان میں یوم استحصال کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے میں ریلیوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے جبری طور پر نافذ کرفیو پر عالمی برداری اور اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے بھارت نے ظلم وستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے کشمیری عوام پر تمام تر سہولیات زندگی ایک سال سے بند ھے اور کشمیری عوام علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ہے بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری پاکستان قوم متحد اور تیار ھے اگر ہمارا دشمن سمجھتا ھے کہ اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی حق خوددرایت کی آواز دبائے جاسکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ھے بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے انشاء اللہ کشمیر پاکستان بنے گا پاکستان کی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئیے تیار ھے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی نئی داستانیں رقم کردی ھیں کشمیریوں کی حق خودرادیت کی آواز کو دبانے کے لیے بھارت ظلم کی تمام حدیں عبور کرررہا ہے اور دنیا سے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کے لئیے مقبوضہ وادی میں ایک سال سے کرفیو نافذ ہے ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر بھیج کر مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت قریب آ پہنچا ہے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں قوم کا جذبہ اس وقت 1947 سے زیادہ ھے کشمیری بھائیوں کے لئیے ہر ممکن تعاون اور حد تک جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے تمام حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کے لئیے تیار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ قیادت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور خطے میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کے اس جنگی جنون کو لگام دے ورنہ ہم ملک کے دفاع کے لئیے ہر حد تک جانے کے لئیے تیار ہے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا کشمیری بھائی اپنے آپ کو اکیلے نہیں سمجھے پورا بلوچستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوئی بھی ملک غلط فہمی میں نہ رہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مادر وطن کے لئیے اپنی جان قربان کرنے کے لئیے ہمہ وقت تیار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں