پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن کے سینئر نائب صدر سید ظہورآغا، جنرل سیکرٹری عبدالباربڑیچ، پیمراممبر ہمایون خان و دیگر کا مقامی تاجر کے بیٹے محمد اسماعیل کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 3 اگست 2020 20:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے کوئٹہ مرکزی ریجن کے سینئر نائب صدر سید ظہورآغا، جنرل سیکرٹری عبدالباربڑیچ، پیمراممبر ہمایون خان، پروفیسر شیر زمان اور دیگر معروف تاجر کے بیٹے محمد اسماعیل کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز بازار میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محمد اسماعیل کو قتل کیا اورفرار ہوگئے۔

پارٹی کے رہنماؤں نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جتنے مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محمد اسماعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں