ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کا عید کے موقع پر مختلف عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 3 اگست 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف عید گاہوں مساجد، امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے، شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل کابھی خاص خیال رکھاگیا ہے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔

انہوںنے خصوصی طورپر ہدایت دی کہ عید کے موقع پر مختلف جگہوں پر سیکورٹی کو بھی مزید سخت کیا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو سکے۔ علاواہ ازیں انہوںنے ہدایت دیں کہ مختلف عید گاہوں میں نمازیوں کیلئے سایہ دارشامیانیوں کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ نمازیوں کو سخت گرمی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں