کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کبھی بھی اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دی ہے جس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، انشاء اللہ کشمیری عوام کو جلد بھارتی تسلط اور بربریت سے نجات ملے گی،رہمنا تحریک انصاف حمزہ خان ناصر

بدھ 5 اگست 2020 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کبھی بھی اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے،وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دی ہے جس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، انشاء اللہ کشمیری عوام کو جلد بھارتی تسلط اور بربریت سے نجات ملے گی،وزیراعظم کے اعلان کے مطابق آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے منگل کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں یوم استحصال کشمیری کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اورانتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

حمزہ خان ناصر نے کہا کہ 05 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ 05 اگست 2019 کو بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں ااڑائیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کا ماڈل اپنانا چاہتا ہے پاکستان اور پوری دنیا نے 05 اگست کے بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو رد کر دیا ہے ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی پی ٹی آئی کے کارکن احتجاجی ریلیوں میں بھر پورشرکت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے پاک فوج دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے پاکستان کی 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہے ضرورت پڑی تو دشمنوں کے ساتھ لڑنے کے لئے ہر شہری محاظ پر کھڑے ہونگے ملک میں قیام امن اور د ہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں