بھارت اپنے ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

بدھ 5 اگست 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یہ بات دنیا پر واضح ہوچکی ہے کہ بھارت اپنے ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا. مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا پانچ اگست 2019 کو مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے ارٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے وحشی اور غیرجمہوری چہرہ کو بے نقاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھی. یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج کی کامیاب ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کا ایک سال مکمّل ہوچکا ہی.

آج بھارت کے مسلسل ظلم، جبر، استحصال اور غلامی کے خلاف یوم استحصال منایا جا رہا ہی. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر ایشو کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح یہ پر زور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خو دارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل ہونے سے پورے جنوبی ایشیا میں پائدار امن قائم ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں