ْبلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

بدھ 5 اگست 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ مواقعوں کی عدم دستیابی اور سہولیات کی عدم موجودگی انکی راہ میں سردست سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں، معاشی طور پر خودمختار اور مستحکم خواتین کا کردار معاشی ترقی کے علاوہ اپنے بچوں کی جدید تعلیم وتربیت کیلئے بھی نہایت اہم ہوتا ہی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں تحریک انصاف نارتھ ایسٹ ریجن کی سربراہ نیازبین درانی کی قیادت میں خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران نیازبین درانی نے گورنر بلوچستان کو صوبے کے دورافتادہ اضلاع کے عوام درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں بھی وہاں کے عوام تعلیم، صحت، صاف پانی اور بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں اور مطالبہ کیا کہ مسلم باغ میں خواتین کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائی. گورنر یاسین زئی نے انکے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور انکے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں