پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین ودردگ کی قیادت میں یوم استحصال کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

جمعرات 6 اگست 2020 01:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین ودردگ، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ادریس تاج،کوئٹہ ریجن جنرل سیکرٹری باری بڑیچ،سیکرٹری اطلاعات آصف ترین،سینئر نائب صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ داود خان پانیزئی،ڈسٹرکٹ صدر سید بسم اللہ آغا،لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر زین العابدین خلجی ،وومن ونگ کی میڈم شائستہ کی قیادت میںیوم استحصال کے دن بدھ کو ایک پر ہجوم ریلی کا اہتمام کیا گیا جو کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیارکر گئی جس میں کشمیر سے یکجہتی اور بھارت کے نریندر مودی کے 5اگست 2019کے اقدام کو مذمت اور مخالفت کی گئی مقررین نے کہا کہ جس طرح انہوں نے 1940کے آرٹیکل 370کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیدیا گیا تھا انہوں نے اس دن بھار ت نے جبری طور پر مقبوضہ کشمیر کشمیر کو ہندوستان بنانے کی کوشش کی اور کشمیریوں کی خود اریت پر ڈھاکہ ڈالا اور ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوا اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کئی ریزولیشنز موجود ہیں ہم بین الاقوامی عالمی تنظیموں،اقوام متحدہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ایک سال سے جاری ظلم وجبری کو اب ختم کیا جائے آج کا یہ مظاہرہ کشمیر بھائی سے یکجہتی کے لئے کیا جارہا ہے جو دنیا کو پیغام د یتا ہے کہ کشمیری بھائی اکیلے نہیں،پاک فوج ،پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ،خود ارادیت اور آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جس طرح سے عمران خان نے حقیقی معنوں میں بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاسفیر بن کر مقدمہ لڑا اس کی نظیر نہیں ملتی آج کے دن کا یہ مظاہرہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانیوں کا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور کشمیر کے آزادی تک بھارت کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں