بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنا ن تیاریاں تیز کر دیں‘ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اگلا میئر بلوچستان عوامی پارٹی سے ہو گا، بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ

جمعہ 18 ستمبر 2020 02:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان ابھی سے اپنی تیاریاں تیز کر دیں اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اگلا مئیر بلوچستان عوامی پارٹی سے ہو گا،اپوزیشن جماعتیں الزامات اور احتجاج کی سیاست کی بجائے پارلیمنٹ کے فلور پر وطن عزیز کے قومی تشخص کی بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سیپاکستان دشمن قوتوں کو تکلیف ہو رہی ہیں اور بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور موجودہ حکومت جلد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالی گی،یہ بات انھوں نے کلی گل محمد ائیرپورٹ روڈ پر ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سید اقبال شاہ کی رہائش گاہ منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی مگر اتحادی جماعتوں کی لیڈرشپ کی کامیاب حکمت عملی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے معتدل برویے کی بدولت حکومت کو کامیابی ملی،انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہیں جس کی مثال سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سینیٹر میر خالد بزنجو کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہیں, سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ ایوان بالا سینیٹ میں نہ صرف اپنے حلقے انتخاب کے عوام کے مسائل کے لیے آواز بلند کرونگا بلکہ صوبے کے اجتماعی مسائل کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں جملہ مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور اور مثبت طرزِ حکمرانی کو عوام میں پزیرائی مل رہی ہیں اور سماج کے مختلف طبقات کے لوگ بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جوکہ روشن اور مضبوط پاکستان اور خوشحال بلوچستان کے ضامن ہونگے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان ابھی سے اپنی تیاریاں تیز کر دیں اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اگلا مئیر بلوچستان عوامی پارٹی سے ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں