وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء کی ٹیکس تفصیلات سامنے آگئیں

بلوچستان کے ارکان اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس میر اکبر آسکانی ایک کروڑ 18لاکھ 63ہزار 470روپے اور سب سے کم سرداریارمحمد رند 400روپے دیا ۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان 48لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس ادا کررہے ہیں، 14صوبائی وزراء و ارکان اسمبلی ٹیکس ادا نہیں کرتے، ایف بی آر

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:19

وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء کی ٹیکس تفصیلات سامنے آگئیں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) بلوچستان کے ارکان اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس میر اکبر آسکانی ایک کروڑ 18لاکھ 63ہزار 470روپے جبکہ سب سے کم سرداریارمحمد رند 400روپے اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان 48لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس ادا کررہے ہیں اس کے علاوہ بلوچستان کے 14صوبائی وزراء و ارکان اسمبلی ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سال 2018-19کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابقاراکین بلوچستان اسمبلی میں میٹھا خان کاکڑ1لاکھ 68ہزار 631روپے ،سردارسرفراز چاکر ڈومکی 15لاکھ 11ہزار 388روپے ،سردارعبدالرحمن کھیتران 14لاکھ 53ہزار 28روپے ،میر سکندر علی عمرانی 19لاکھ 41ہزار 647روپے ،میر عمر خان جمالی 12لاکھ 59ہزار 870روپے ،میر جان محمد جمالی 11لاکھ 73ہزار 675روپے ،نوابزادہ طارق مگسی 14لاکھ 93ہزار 678روپے ،سرداریارمحمدرند 400روپے ،اصغر علی ترین 66ہزار 969روپے ،حاجی محمد نواز کاکڑ9ہزار974روپے ،عبدالخالق ہزارہ 57ہزار250روپے ،نصراللہ زیرے 12لاکھ 25ہزار 650روپے ،نواب محمد اسلم رئیسانی 71ہزار 685روپے ،میر نعمت اللہ زہری 2لاکھ 16ہزار800روپے ،میر ضیاء اللہ لانگو 1لاکھ 76ہزار685روپے ،نواب ثناء اللہ زہری 83لاکھ 20ہزار 23روپے ،میر زابد علی ریکی 20ہزار800روپے ،میرعبدالقدوس بزنجو 11لاکھ 88ہزار800روپے ،میر ظہور احمد بلیدی 1956روپے ،سید حسان شاہ 68ہزار 372روپے ،میر اکبر آسکانی 1کروڑ 18لاکھ 63ہزار 470روپے ،محمد اسلم بھوتای 10لاکھ 62ہزار 575روپے ،جام کمال خان 48لاکھ 8ہزار 948روپے ،میر حمل کلمتی 6لاکھ 52ہزار647روپے ،ڈاکٹرربابہ بلیدی بلیدی 34ہزار 749روپے ،بشریٰ رند 7ہزار ،دھنیش کمار1لاکھ 86ہزار 155روپے ،مکھی شام لال 46ہزار800روپے ،زمرک خان اچکزئی 11لاکھ 35ہزار744روپے ٹیکس دے رہے ہیں جبکہ میر سلیم احمد کھوسہ ،مولوی نور اللہ ،نورمحمددمڑ ،نوابزادہ گہرام بگٹی ،عبدالواحد صدیقی،سید محمد فضل آغا(مرحوم )،محمد مبین خان خلجی ،اخترحسین لانگو ،میرمحمدعارف محمد حسنی ،نواب ثناء اللہ زہری ،اسد اللہ بلوچ،ماہ جبین شیران ،مستورہ بی بی ،ٹائٹس جانسن نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں