23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا

وزیراعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ ملک عادل خان بازئی کی ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا صوبائی محکمہ ثقافت کے زیراہتمام پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر میں شاندار ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مختلف زبانوں کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے اور علاقائی رقص کے علاوہ مختلف سیشنز کا کاانعقاد کیا جائے گا، ہفتے کو’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ ملک عادل خان بازئی نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر کروانا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہیں اس لیے عوام الناس محکمہ صحت کے مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ثقافتی پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں انھوں نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام کا خوبصورت گلدستہ ہے جس میں پشتون،بلوچ،سندھی،پنجابی, سرائیکی اور کشمیری سمیت دیگر اقوام صدیوں سے آباد ہیں اور اپنی کلچر و زبان کو زندہ رکھنا باوقار قوموں کی پہچان ہوا کرتاہے اس لیے پشتون نوجوان 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کے موقع پر روایتی پگڑی باندھتے کے ساتھ مخصوص لباس زیب تن کرتے ہوئے پشتون کلچر ڈے کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں