جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرخرو ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ کے خلاف ساز ش کی جارہی ہے جو کہ ناکام ہوگی ،سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرخرو ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ کے خلاف ساز ش کی جارہی ہے جو کہ ناکام ہوگی ،آئین کے آرٹیکل 25شہریوں کے مساوی حقوق کا تحفظ کرتا ہے وکلاء قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کے محافظ ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی،امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرخرو ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کے خلاف نام نہاد جال بننے کی سازش بھی ناکامی کا شکار ہوگی ، آئین کا آرٹیکل 25شہریوں کے مساوی حقوق کا محافظ ہے اور وکلاء انکا حصار ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں