فلسطین فائونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس کانفرنس

اتوار 20 ستمبر 2020 21:00

کوئٹہ۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) امت مسلمہ کے مسائل کا حل عالمی اسلامی اتحاد میں ہے ، فلسطینی اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام ان کی جرأت مندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دنیا کا ہر مسلمان فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی چاہتاہے، ۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فائونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں منعقدہ ’’یوم القدس کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،فلسطین فائونڈیشن کے رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی ،جمعیت علماء پاکستان کے میر عبدالقدوس ساسولی ،ممتازعالم دین مذہبی سکالر ڈاکٹرعطاء الرحمان ،سابق سنیٹرقوم پرست رہنما میر مہیم بلوچ، ،سنی سپریم کونسل کے پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی ،تنظیم اسلامی کے اقتدار احمد،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ولایت حسین ،فلسطین فائونڈیشن کے آغاسہیل شیرازی ، امامیہ اسٹوڈنٹس کے احسان علی، ،جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحمیدمنصوری سمیت دیگرعلماء کرام وسیاسی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہاگیاکہ قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر اولین حق فلسطینیوں کا ہے ۔ مئی 1948 ء میں 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا،قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور اقوام عالم فلسطینیوں کی قانونی جدوجہد کی زبانی حمایت کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں