حکومت نے اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کرنے کا کلچر ختم کیاہے ،

موجودہ حکومت صوبے میں میڈیا کی تعمیروترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لارہی ہے، تحریر وتقریر کی آزادی میں حکومت نے رکاوٹ نہیں ڈالی ۔کوئٹہ پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی خدمات نہ صرف صحافت بلکہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اہم ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریب منعقد کرنے اور پچاس سال پورے کرنے پر کوئٹہ پریس کلب کی انتظامیہ اورتمام ممبران کو مبارک بار پیش کرتا ہوں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاکوئٹہ پریس کلب کی گولڈ جوبلی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 21 ستمبر 2020 18:40

حکومت نے اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کرنے کا کلچر ختم کیاہے ،
کوئٹہ۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت نے اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کرنے کا کلچر ختم کیاہے ۔مخصوص حلقوں کو نوازنے کا عمل عوامی اہمیت کھو دیتا ہے ۔بلوچستان میں صرف آٹھ یونیورسٹیاں ہیں جن میں بھی بعض سب کیمپس ہیں اس لیے ہماری حکومت کی فوکس یونیورسٹیوںکے کیمپس بڑھانے پر ہے ۔

میڈیا ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے موجودہ حکومت صوبے میں میڈیا کی تعمیروترقی کے لئے تمام ممکنہ وسابل کو بروئے کا ر لارہی ہے۔ تحریر وتقریر کی آزادی میں حکومت نے رکاوٹ نہیں ڈالی ۔کوئٹہ پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی خدمات نہ صرف صحافت بلکہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اہم ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریب منعقد کرنے اور پچاس سال پورے کرنے پر کوئٹہ پریس کلب کی انتظامیہ اورتمام ممبران کو مبارک بار پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پریس کلب کی بنیادجواد حیدر اوررشید بیگ جسے سنیئرصحافیوں نے خلوص نیت اور میرٹ پر رکھی اوراب پریس کلب ایک تناور درخت بن چکی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈ جوبلی تقریبات کے افتتاح کے موقع پرمنعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرخزانہ ظہوراحمد بلیدی ،پریس کلب کے صدر رضا الرحمن ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین ،پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کے نائب صدر سلیم شاہد ،پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ کامران اسد ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنزیب بادینی ،سینئر صحافیوں انورساجدی ،جواد حید رسمیت دیگربھی موجودتھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ جب اہل لوگ سامنے نہ آئے تو تباہی ہوتی ہے ہمیں زبان رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق سے بالا تر ہوکر سوچنا ہوگا ۔ انفرادی سوچ قوموں کو ہریشانی سے دور چار کرتی ہے ۔ماضی میں بڑے فیصلے کرتے اور تعیناتی کرتے وقت میرٹ کو فراموش کیا گیا جو نیک شگون نہیں اہل افراد کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ قابلیت پر سمجھوتہ کرنے سے امور زندگی کو بری طرح متاثر کرتی ہے ۔

نظم وضبط کے بغیر خدمات کا تصور ممکن نہیں بلکہ قوموں میں بگاڑ آتا ہے ۔اچھے ادارے ہی بہتر لوگوں کو سامنے لاسکتے ہیں ۔ تنقید اسلئے ہوتی یے کہ دیکھنے والے کمی محسوس کرتے ہیں ۔تحریر وتقریر کی آزادی میں حکومت نے رکاوٹ نہیں ڈالی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں مثبت کاموں کو بھی سامنے لانا ہوگا۔صوبائی حکومت نے میڈیا پر قدغن لگانے کی کھبی کوشش نہیں کی ۔

ہم آزادی صحافت کو مزید درست سمت تک لے جارہی ہے اورمیڈیا کو مزید رسائی دے رہے ہیں تاکہ وہ صحافی عوام کو بہتر معلومات فراہم کرسکیں ۔چونکہ بلوچستان میں صحافت آسان کام نہیں اوربلوچستان کا صحافی سخت حالات سے گزر رہا ہے بلوچستان میں صحافت سمیت ہر شعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے ۔کوئٹہ آنندہ نسلوں کا خیال کرنا اہم قومی فریضہ ہے حکومت ہمیشہ میڈیا کے ساتھ رہے گی ۔

کردار سازی اور ادارے فعال ہونے سے قوم کی صلاحیت سامنے آتی ہے ۔کوئٹہ اداروں کو بنانے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے کوتاہی اور غفلت اداروں کو کم وقت میں تباہ کرتی ہے ۔ماضی میں صرف تین محکمے فوکس کیا گیا اس ناقص حکمت عملی کو حکومت نے تبدیل کیا یے وزیر اعلی جام کمال خان نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن حلقوں کو نِظر انداز کرنے کا کلچر ختم کیاہے ۔

مخصوص حلقوں کو نوازنے کا عمل عوامی اہمیت کھو دیتا ہے ۔بلوچستان میں صلاحیت کی کمی نہیں لیکن یہ نظر آنا چاہئے ۔بلوچستان میں صرف آٹھ یونیورسٹیاں ہیں جن میں بھی بعض سب کیمپس ہیں اس لیے ہماری حکومت کی فوکس یونیورسٹی کے کیمپس بڑھانے پر ہے۔انہوںنے کہاہے کہ کوئٹہ پریس کلب کی کیٹین اورمیڈیا اکیڈمی کا مسئلہ حل کردیا ہے صوبائی کابینہ میں جرنلسٹ ہاوسنگ کے قیام کی منظوری جلد دی جائے گی اورجلد ہی ہاوسنگ اسکیم کے ٹنڈر جاری ہونگے کوئٹہ پریس کلب کی کیٹین کیلئے دو کروڑ جلد جاری ہونگے۔

جام کمال خان نے کہاکہ احساس زمہ داری بہتر کام کی بنیاد ہے۔ حکومت نے دو سالوں میں ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔حکومت سازی کیلئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر کام کرنا ہوگا۔ حکومت بلوچستان بھر کے بڑے شہروں میں عوام کے ضروریات کو پورا کرنے جارہے ہیں تقریب کے اختتام پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن نے وزیراعلیٰ جام کمال اوردیگرمہمانوں کوپریس کلب کی گولڈ جوبلی کے تقریباً ت کی یاد گاری شیلڈ پیش کئے۔تقریب سے صوباء وزیرخزانہ ظہوراحمد بلید ی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں