معاشرے اور علاقوں سے نفرتوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،علاقے کے عوام کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں ،صوبائی وزیر پی ایچ ای /واساحاجی نورمحمد دمڑ

پیر 21 ستمبر 2020 22:25

کوئٹہ۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء)معاشرے اور علاقوں سے نفرتوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،علاقے کے عوام کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای /واساحاجی نورمحمد دمڑ نے یونین کونسل پوئی سنجاوی میں دوخاندانوں کے درمیان تصفیہ کراتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیر حاجی نور محمددمڑ کی کوششوں سے دونوں خاندان آپس میں شیر وشکر ہوگئے اس موقع پر ملک لاجور دمڑ ،حاجی عبدالجلیل دمڑ ،ملک ایاز دمڑ ،حاجی باز محمد دمڑ ،حاجی خان محمد دمڑ اور بڑی تعداد میں قبائلی عمائد ین موجود تھے۔

صوبائی وزیر پی ایچ ای /واساحاجی نورمحمد دمڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری کوشش ہے کہ تمام لوگ خوشحالی سے زندگی بسر کریں اگر کسی کے درمیان غلط فہمی ہو ان کو دور کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرناچاہیے ،سب سے اچھا انسان وہ ہیں جو دو لوگوں کے درمیان خیر کی بات کریں اور یہی بہتر انسانیت ہے ،یہ ہمارا اسلامی اوراخلاقی فریضہ بھی ہے ،آ ج دو خاندانوں کے درمیان تصفیہ کراکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ،ہم جس علاقے میں رہ رہے ہیں یہ ہمارے فرائض میں شامل ہیں کہ ہم علاقے سے غلط فہمیوں کو دور کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمیں بھی اپنے علاقے میں بھائی چارے کو فروغ دیں ،پروگرام کے آخر میں دعا خیر بھی کرائی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں