ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے ،

وزیراعلی جام کا پشتون کلچر ڈے کے حوالے پیغام

بدھ 23 ستمبر 2020 22:14

ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے ،جہاں صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے ،زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں زبانوں کے قومی دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعرا،ادیب،مرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے پشتون ادب کے تاریخی اعتبار سے نمایاں نام اور روشن ستاروں میں خوشحال خان خٹک،رحمان بابا،حمزہ شنواری عبدالعلی اخوندزادہ،پیر محمد کاکڑ،عابد شاہ عابد فاروق سرور،عمرگل عسکر شامل ہیں تمام شعرا اور ادبا نے اپنے کلام میں ہمیشہ پشتون قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر مثبت اور تعمیری سوچ کا درس دیا ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کے نوجوانوں کو ان تمام تعمیری پہلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ضروری ہے پشتون کلچر کو روایتی علاقائی رقص اتن اور پہناوے کا انداز منفرد بناتا ہے پشتونوں کے پکوان اور ان کی مہمان نوازی، کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا گیا ہے پشتون مصنفین نے اپنی کتب میں رواداری،برداشت،تحمل مزاجی،میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے ہے۔آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے آج کا دن تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں