پشتون قوم کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردارناقابل فراموش ہے ،خالد مقبول صدیقی

پوری پشتون قوم کو پشتون کلچر ڈ ے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان

بدھ 23 ستمبر 2020 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پشتون قوم کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردارناقابل فراموش ہے ،پوری پشتون قوم کو پشتون کلچر ڈ ے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر صوبائی صدر ایم کیو ایم بلوچستان ملک عمران کاکڑ سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف جنگ میں بھی پشتون قوم کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وسائل کی کمی کے باوجود پشتون قوم کے نوجوانوں نے ہر میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے پاکستان کی تاریخ پشتون قوم کے ہیروز سے بھری پڑی ہے ہمیشہ زندہ اقوام اپنی ثقافت کوجوش و خروش سے مناتی ہیں پشتون قوم کا اپنا ثقافتی دن منانا اس قوم کے باشعور ہونے کی واضح دلیل ہے ایم کیو ایم پاکستان میں آباد تمام اقوام کا گلدستہ کی مانند جماعت ہے اور پاکستان میں آباد98فیصد غریب و متوسط طبقے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اس موقع پر کنوینئر ایم کیوایم پاکستان نے اپنی اور پورے ایم کیو ایم کی جانب سے پشتون قوم کو انکے ثقافتی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان ملک کے ہر فورم پر پشتون قوم کی آوازبلند کرتی رہے گی اس موقع پرایم کیو ایم بلوچستان کے صدر ملک عمران کاکڑ نے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پشتون قوم ہمیشہ کی طرح اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں