بحیثیت عوامی نمائندہ علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ،قاسم خان سوری

عوام نے ہمیں ووٹ دیئے ہیں ،عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے جہاں پر مسائل ہو ان کو فی الفور حل کریں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:14

بحیثیت عوامی نمائندہ علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ،قاسم خان سوری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بحیثیت عوامی نمائندہ علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے جس کے لئے عوام نے ہمیں ووٹ دیئے ہیں اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جہاں پر مسائل ہو ان کو فی الفور حل کیا جائے۔ اگر عوامی نمائندوں نے اپنے عوام کے مسائل حل نہیں کئے تو وہ دوبارہ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے یہ باتیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلکی نے کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے دورے کے موقع پر کہیں اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ حیدر شجاع نے ڈپٹی اسپیکر کو کنٹونمنٹ کے ایریا میں ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور کنٹورنمنٹ ایریا میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہباز ٹائون اور جناح ٹائون میں پینے کے صاف پانی سیوریج روڈ صفائی کے مسائل درپیش ہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کنٹونمنٹ حکام عوام کے مسائل حل کریں اور زمینوں کی ٹرانسفر کاطریقہ کار کو آسان بنایاجائے سالوں سے لوگوں نے جائیدادیں خریدی ہے اور ان کے نام پر ٹراانسفر نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے لوگ زمینوں کی خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتے ان کے ساتھ ساتھ کنٹورنمنٹ بورڈ کے علاقوں میں صفائی اور سیوریج کا ابتر صورتحال ہے ان مسائل کو پورے طور پر حل کیا جائے جناح ٹائون میں زمین خالی پڑی ہے وہاں پر بچوں کا پارک بنایا جائے تاکہ ہمارے بچوں کو صاف ستھرا ماحول ملیں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ عوام سے ٹیکس تو لیتی ہے لیکن مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی کنٹونمنٹ بورڈ شہری علاقوں کو بھی دیگر کینٹ ایریاز کی طرح بنائیں جیسے دیگر علاقوں میں کام وقت اور اچھے طریقے سے چل رہا ہے اس طرح شہباز ٹائون جناح ٹائون سروے آف پاکستان کلی ناصران میں بھی کام کیا جائے ان علاقوں میں رہائش پذیر عوام اتنا حق دار ہے جتنے اورعلاقوں کے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جہاں پر کنٹونمنٹ بورڈ کو مسائل کا سامنا ہے وہ ہمارے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان مسائل کا ایک حل نکالا جائے اور اس کے لئے کوشش کریں اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرکے علاقے کے مسائل سے انکو آگاہ کرونگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں