عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے‘ صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی

اتوار ستمبر 23:25

کوئٹہ۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) ۔ صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے جبکہ ووٹ کے ذریعے آئندہ ونسلوں کا مستقبل وابسطہ ہے جن کو عوام ماضی میں آزما چکے ہیں انہیں باربا آز مایا نہیں جاسکتا ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرتاج اسکیم شیخ ماندہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے اے این پی کے ضلعی صدر جمال الدین رشیتاء حاجی میرا جان ترین ٹکری عبداللہ ،حاجی نذرعلی پیرعلیزئی مولوی عزیزاللہ نے بھی خطاب کیا ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ آج ووٹ لینے نہیں آیا بلکہ اپنے حلقے کے عوام سے ان کے مسائل معلوم کرنے آیا ہوں کہ ان کو کیا مسائل دپیش ہیں کیو نکہ عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا تاکہ ان کی مشکلات دور کی جائیں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے ان تمام گلیوں میں سیوریج سسٹم سڑکوں کی تعمیرو مرمت ،بجلی کے ٹر انسفارمز اور دو واٹر اسکیم کا چند دنوں میں آغاز کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ماضی میں جن کو عوام نے کامیاب بنایا مگر وہ اربوں روپے فنڈ ز کے باوجود عوام کو پانی تک فراہم نہیں کیا گیا اب عوام ایسے آزمودہ عنا صر کو مزید نہیں آز مائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ سے نسلوں کا مستقبل وابسطہ ہے عوام آئندہ اپنا قیمتی ووٹ کسی کی خو شنما نعر وں میں اگر استعمال نہ کریں کیونکہ ووٹ کا صحیح استعمال نہ ہوا تو عوام مزید مشکلات ومسائل سے دو چار ہونگے انہوں نے کہاہے کہ آج صرف عوام کے حقوق کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھا نے کاوقت ہے با چا خان فخر افغا ن نے سو سال قبل عوام کی خدمت جمہو ریت اور تعلیم کے حصول کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کی اور آج ان کے پیرو کار خدمت کے جذبے سے سر شار عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments