موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی

اتوار ستمبر 23:30

کوئٹہ۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جن میں صحت کی سہولیات پینے کے صاف پانی کی فراہمی روڈ نیٹ ورک کے قیام کو اولین ترجیحات میں رکھ کر کررہی ہے یہ تمام ترقیاتی منصوبے لو گو ں کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن سے شروع کئے جاتے ہیں اس لئے ان منصوبوں کی کڑی نگرانی کرکے نہ صرف بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے بلکہ ان کے معیار پر بھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ہوں اور ذیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر و ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نصیرآباد اعجاز احمد جعفر ڈپٹی کمشنرز حافظ محمد قاسم کاکڑ شرجیل نور محمد یونس سنجرانی عبدالرزاق خجک محمد مراد کاسی کمشنر کے فوکل پرسن امداد علی ابڑو۔ آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ لوکل گورنمنٹ۔

بی اینڈ آر ایریگیشن اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کے ایکسینز ایس ای۔ و دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس میں ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز ومتعلقہ آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری اور شروع ہونے والے منصوبوں و درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان منصوبوں پر خصوصی توجہ مبذول کریں غیر معیاری کام اور ناقص مٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات صادر فرمائے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مکمل چھان بین کرتے رہیں اور تمام ایکیسنز اور ڈویژنل آفیسران کو ہدایت دیں کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کو اپنی جاری اسکیمات کے متعلق مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ وہ منصوبے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں مکمل کرائے جاسکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ان میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے علاقوں میں انقلابی تبدیلیاں وقوع پذیر ہونگی جس سے براہ راست عوام مستفید ہوگی انہوں آفیسران پر زور دیا کہ علاقوں کا دورہ کرکے سروے کریں تاکہ لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی اسکیمات دی جائیں جن میں اجتماعیت ہو انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں ڈیمز کی تعمیر ایک خوش آئند اقدام ہے جن کی تعمیر سے بالائی علاقوں سے بارشوں کے پانی کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے بلکہ اس پانی کو ڈیموں میں ذخیرہ کرکے ذرعی مقاصد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر علاقے اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نئی نسل کو ایک ترقی یافتہ علاقہ دیا جاسکے کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ترقیاتی منصوبوں کی مکمل چھان بین کروا رہے ہیں تاکہ یہ ترقیاتی عمل عوام کے وسیع تر مفادات میں پائیہ تکمیل تک پہنچ سکیں اس لئے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ اپنے جاری منصوبوں کو بہتر انداز میں مکمل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments