بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کے تحت یہ تمام سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کر رہا ہے،

وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میںبلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہاہے،چیف ا یگزیکٹو بلوچستا ن سرمایہ کاری بورڈ

پیر 28 ستمبر 2020 20:50

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کے تحت یہ تمام سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کر رہا ہے،
کوئٹہ۔28 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) بلوچستا ن سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ا یگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میںبلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہاہے اوربیرونی دنیا سرمایہ کاری کیلئے بلوچستان کی جانب دیکھ رہی ہے کیونکہ بلوچستان میںبیش بہا قدرتی وسائل، معدنیات، توانائی، لائیو اسٹاک، ساحلی پٹی، گوادر پورٹ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیںاجاگر کرنے کیلئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈنے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، جس کی ایک کڑی مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کیلئے ویب نارز کا انعقاد ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے جتنے بھی سرمایہ کار بلوچستان میںسرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں انہیں ہر ممکن سہولیات، معلومات اور مراعات فراہم کی جا رہی ہیں، ماضی میںسرمایہ کاروں کو این او سی، رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگیوں، زمین کی لیز سمیت مختلف مراحل کیلئے کئی دفاتر سے رابطہ کرنا پڑتا تھا مگر اب انہیں کہیں جانا نہیں پڑے گا،بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل( ایز آف ڈوئنگ بزنس سیل) کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کے تحت یہ تمام سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کر رہا ہے، واضح رہے کہ آج 29 ستمبر کو وفاقی سرمایہ کاری بورڈن،یو این آئی ڈی او، آئی ٹی پی اونٹوکیو اورجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے باہمی اشتراک سے جاپانی سرمایہ کاروں کیلئے ایک ویب نار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میںنپاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کو اجاگر کیا جائیگا، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون بلوچستان کے مختلف شعبوں، حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پربریفنگ دینگے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں