سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

آپریشن میں تیار حالت میں 8 بم برآمد ہوئے، ہر بم کا وزن 8 کلو تھا،12 سے 15 کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا بیگ بھی ملا، بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 اکتوبر 2020 11:52

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھرا تھیلا اور 8 بم برآمد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق قمر دین کاریز میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے آپریشن کیا ہے اس دوران دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آپریشن میں تیار حالت میں 8 بم برآمد ہوئے جب کہ ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے۔آپریشن میں 12 سے 15 کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا بیگ بھی ملا۔برآمد کیے گئے سامان میں ریموٹ ، ڈیٹو نیٹرز ، بال بیرنگ اور تاریں بھی شامل ہیں۔کالعدم ٹی ٹی پی نے دھماکہ خیز مواد ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپا رکھا تھا۔بارودی مواد ممکنہ چور پر افغانستان سے لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک بار پھر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے اور ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کے لیے ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ایسی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔گذشتہ رات خیبرپختونخواہ کے اہم شہر بنوں میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔دھماکہ شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد مارکیٹ میں کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا۔یہاں یہ بھی واضح ہو کہ چند ہی روز قبل ہی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا تھا۔ امریکی میگزین نے داعش اور بھارت کے روابط دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیے۔2017 میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ دہشت گرد بھارت کا کام نکلا۔

2017 میں نیویارک اسٹاک ہوم حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے ۔امریکی جریدے نے دہشت گردی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔عالمی دہشت گردی میں بھارت سرفہرست ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔2019 میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھارت ملوث نکلا۔اس انکشاف کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں اپنائے گئے موقف کو بھی مزید تقویت ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں