ژوب ،سیکورٹی فورسز کی کاروائی8 بموں سمیت دھماکہ خیز مواد ،دیگر سامان برآمد

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:13

ژوب ،سیکورٹی فورسز کی کاروائی8 بموں سمیت دھماکہ خیز مواد ،دیگر سامان برآمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی8 بموں سمیت دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ضلع ژوب کی تحصیل قمر دین کاریز میں پاک افغان سرحدی علاقے سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر تیار حالت میں 8 بم،8کلو گرام باروی مواد ،دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان،ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور تاریں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں ،ذرائع کے مطابق دھماکا خیز سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا اور اسے بلوچستان میں دہشتگردی کی کسی واردا ت میں استعمال کیا جانا تھا تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر صوبے کو جانی ومالی نقصان سے بچا لیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں