سیکیورٹی خدشات ، پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کا مقام تبدیل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بلوچستان حکومت کی طرف سے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ میں جلسے کی پیش کش قبول کرلی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اکتوبر 2020 14:51

سیکیورٹی خدشات ، پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کا مقام تبدیل
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی حوالے سے جاری کیے گئے الرٹ کے بعد 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کا فٹ بال گراؤنڈ فراہم کیا گیا ، کیوں کہ اس مقام پر فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے ، اسی بنا پر پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی حکومتی پیش کش قبول کرلی گئی ، جس کے بعد طے پایا ہے کہ اب یہ جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا ،جس کے مطابق کسی بھی ہائی پروفائل سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی جارہی ہے، جس کی بنا پر سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے ، ذرائع کے مطابق نیکٹا نے ملک بھر میں بالخصوصی کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کردیا، نیکٹا نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز کو اقدامات سے آگاہ کردیا ، بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھائی جائے ،دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے ، سیاسی شخصیت کو خود کش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے ، نیکٹا نے آگاہ کیا کہ قمر دین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں