اپوزیشن جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہ گھسیٹے،جام کمال

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:44

اپوزیشن جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہ گھسیٹے،جام کمال
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اپوزیشن کو جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہیے ہمارا ایک انچ بھی نہیں گیابلوچستان میں ایک جزیرہ استولا ہیں جو کہ ایک قومی پارک ہے جسے نہیں لیا جا سکتاہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ،کے پی ٹی اور بن قاسم بندرگاہ نے ماضی میں ایسا کیا ہے پورٹ قاسم کے بالمقابل ایل این جی ٹرمینل بھی ایک جزیرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں