بات اخلاقی طور پر غلط ہے وہ درست نہیں ہو سکتی، چاہئے میں کروں یا وزیراعظم یا اپوزیشن کرے،جام کمال خان

یہ عوام ہی ہیں جو کہ درست اور غلط کا فیصلہ کرتے ہیں +اپوزیشن کو اپنے جلسے جلوسوں سے بھی اس کا خوب اندازہو گیا ہو گا وہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی جلسوں جلوسوں میں کورونا کے خطرے سے دوچار کریں گے،ٹوئٹ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:48

بات اخلاقی طور پر غلط ہے وہ درست نہیں ہو سکتی، چاہئے میں کروں یا وزیراعظم  یا اپوزیشن کرے،جام کمال خان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جو بات اخلاقی طور پر غلط ہے وہ درست نہیں ہو سکتی چاہئے وہ میں کروں یا وزیراعظم پاکستان یا اپوزیشن کرے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ عوام ہی ہیں جو کہ درست اور غلط کا فیصلہ کرتے ہیں اور اپوزیشن کو اپنے جلسے جلوسوں سے بھی اس کا خوب اندازہو گیا ہو گاکیا اپوزیشن ارکان اپنے خاندان کے افراد کو بھی جلسوں جلوسوں میں کورونا کے خطرے سے دوچار کریں گے یقینا کبھی نہیں لیکن اپوزیشن کو غریب عوام کی کوئی پروا نہیں ہے اس لئے وہ عوام کی جان کورونا کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کیا کسی کو اندازہ ہے کہ سیاسی جلسوں اور جلوسوں سے کتنے افراد کورونا کی وبا سے دوچار ہورہے ہیںایسے جلسے جلوس نہ صرف عوام کے مفاد کے خلاف ہیں بلکہ یہ ملک کے مفاد کے بھی منافی ہیں اپوزیشن ہی وہ مائنڈ سیٹ ہے جو کہ عوام کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کو جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہیے ہم نے اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں کھویا بلوچستان میں ایک جزیرہ استولا ہے جو کہ ایک قومی پارک ہے جسے نہیں لیا جا سکتا ماضی میں حکومت سندھ‘کے پی ٹی اور بن قاسم بندرگاہ نے بھی ایسا کیا ہے پورٹ قاسم کے بالمقابل ایل این جی ٹرمینل بھی ایک جزیرہ ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں