کوئٹہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑی اور کئی موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 25 اکتوبر 2020 16:28

کوئٹہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 25 اکتوبر 2020) کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کئی موٹر سائیکلوں اور ایک گاری میں آگ لگ گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، اب پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مزید اموات کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دھماکا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ جائے دھماکا سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بھی ہے۔ واضح رہے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،جے یوآئی ف سمیت 11جماعتوں کے قائدین شریک ہیں۔

تمام قائدین جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ میں موجود ہیں، اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا۔ دہشتگردی کے خدشات کے باعث گزشتہ روز ہی بلوچستان حکومت نے اپوزیشن قائدین کے ہوٹل کی سکیورٹی سخت کردی تھی۔پی ڈی ایم قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں، جبکہ فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی۔

کوئٹہ میں دفعہ 144عائد کی گئی ہے، جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ جلسے کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ قائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں