الخدمت فائونڈیشن بلوچستان بھر میں غرباء ومساکین کی مدد کیلئے مستقل منصوبے بنائیں گے،ڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ

غرباء ومساکین کو ریلیف دیے بغیر نہ سکون ملتا ہے اور نہ ترقی وخوشحالی کا سفر بہتر ہوسکتا ہے، الخدمت فائونڈیشن مرکزی نائب صدرکا مسلم باغ میں ویل چیئرزتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن بلوچستان بھر میں غرباء ومساکین کی مدد کیلئے مستقل منصوبے بنائیں گے غرباء ومساکین کو ریلیف دیے بغیر نہ سکون ملتا ہے اور نہ ترقی وخوشحالی کا سفر بہتر ہوسکتا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں خوشیاں باننٹنے اور غم سمیٹنے والے ہیں غربت بے روزگاری اور زیادہ فاصلوں وسہولیات کی عدم بازیابی کی وجہ سے بلوچستان میں سماجی فلاحی کام کی بہت زیادہ ضرورت ہے سماجی فلاحی تنظیمیں اورحکومت کو صوبہ کی فلاح وبہبود غرباء ومساکین کی مدداور کم آمدنی والوں کیلئے خصوصی ریلیف کا اہتما م کرناچاہیے الخدمت فائونڈیشن معذوروں وکم آمدنی والوں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں اپنی جاری پراجیکٹس میں بہتری اور نئے پراجیکٹس شروع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم باغ میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 25مستحق معذ وروں میں ویل چیئر زتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی معذورافراد نے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ویل چیئر زملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی شکریہ اداکیا ۔

اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد،جماعت اسلامی ضلع قلعہ سیف اللہ کے امیر حاجی عبداللہ،الخدمت فائونڈیشن کے نضیف اللہ ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ ،صوبائی صدرانجینئر جمیل احمدکرد نے خطاب میں مزید کہاکہ الخدمت فائونڈیشن صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،یتیم بچوں کی کفالت ،معذوروں ،مساکین ،بیوائوں کی کفالت کر رہی ہے انشاء اللہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہم الخدمت فائونڈیشن کی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مساکین مستحقین ،معذور افراداور طلباء ومستحق خواتین اور کم آمدنی والوں کی مذید مدد کریں گے تاکہ ان کو بھی خوشیاں دے سکیں اور اپنی آخرت ودنیاوی سکون واطمینا ن کا بھی اہتما م کریں ۔

اللہ کے کمزور مستحق بندوں کی بلاتفریق اور نیک نیتی واخلاص سے مددکرنے سے دلی سکون واطمینان کیساتھ اللہ کی خوشنودی بھی مل جاتی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت اپنافرض سمجھتی ہے یہ سب کچھ ہم مخیر حضرات اللہ کی چیدہ چیدہ نیک صالح بندوں کی مددوتعاون سے کر رہے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں