کوئٹہ میں بم دھماکہ تین افراد جاں بحق ،ایک شخص زخمی ہو گیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : کوئٹہ کے علاقے میں زودار بم دھماکہ تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں ایک زودار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شاہ نواز خیراللہ اور حاجی آ زاد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ زخمی ہوگیا پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے دھماکے میں کھڑی گاڑیوں موٹر سائیکل کو نقصان ہوا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں