سول ہسپتا ل کوئٹہ میں ہزار گنجی بم دھماکہ کا ایک زخمی اور تین شہدائ کولایا گیا ہے،ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران اختر

اتوار 25 اکتوبر 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران اختر نے کہا ہے کہ سول ہسپتا ل کوئٹہ میں ہزار گنجی بم دھماکہ کا ایک زخمی اور تین شہدائ کولایا گیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع موصول ھوتے ہی ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران،ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر،آرایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ سیال اور شعبہ حادثات کے سربراہ ڈاکٹر جاوید افضل، شعبہ حادثات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

شعبہ حادثات کے عملے، سرجنز,ڈاکٹرز,فارماسسٹس,نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو الرٹ کر دیا گیابم دھماکے کے زخمی کو شعبہ حادثات سول ہسپتال میں طبی امداد دے کر ایمرجنسی آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا۔سربراہ شعبہ حادثات ڈاکٹر جاوید افضل ایمرجنسی آپریشن تھیٹرمیں سول ھسپتال کے ڈاکٹرز معاونین عملے کے ساتھ زخمی کے آپریشن اور زخمی کی جان بچانے میں مصروف عمل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں