وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کوئٹہ ہزار گنجی بم دھماکے کی مذمت ، دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہا ر

اتوار 25 اکتوبر 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ ہزار گنجی بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے کوئٹہ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کے تعاون سے کوئٹہ سمیت تمام علاقوں میں بھرپور امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان و مال اور روز گار کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا وزیراعلیٰ کا شہدائ کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اللہ تعالیٰ شہدائ کے درجات بلند فرمائے اورزخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں