وزیراعلیٰ بلوچستان کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت

پیر 26 اکتوبر 2020 21:50

وزیراعلیٰ بلوچستان کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام رحمتہ اللعالمین محمدﷺکی بے حرمتی کرنے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے سینکڑ وں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کی پر زور مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں