نہتے اور بیگناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،امان اللہ خان یاسین

گورنر بلوچستان کادیر کالونی پشاور مدرسے میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 27 اکتوبر 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین نے دیر کالونی پشاور کے ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور بیگناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنے ہوگا. گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے دیر کالونی مدرسہ پشاور دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں