بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 20کیس سامنے آگئے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 20کیس سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 838ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعدا د15859ہے جن میں سے 15478صحت یاب ہوچکے ہیں ، جبکہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 714ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں