وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی صاجزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 24 نومبر 2020 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی صاجزادی، سینٹر شاہ زیب درانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد درانی کی بھانجی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں