سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

قلات میں رات کے وقت فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد گرفتار ، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 28 نومبر 2020 00:58

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) قلات میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی قلات رینج نے وڈھ کے علاقے میں کارروائی کی ۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے پر رات کے وقت کارروائی کی گئی۔

فورسز کی کارروائی میں تین دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کارروائی میں ایک کلاشنکوف، میگزین، 30 کارتوس، 25 کلوگرام آتش گیر بارود برآمد کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد انتہائی خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں سے ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ فرار ہونے والوں کی تلاش بھی جاری ہے ۔

یاد رہے کہ پانچ دن قبل سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاع پر دریائے کیتو کے قریب اسپن وام کے علاقے میں کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سپاہی صدام شہید ہوگیا۔ سپاہی صدام کا تعلق کرک سے تھا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھیں کہ دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے ۔ شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن گزشتہ رات کیا گیا ۔ انٹیلیجنس اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس علاقے میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے تھے ۔ کارروائی کرنے پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا آغاز کیا گیا ۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی دریائے کیتو کے شمال مغرب میں اسپن وام کے علاقے میں کی گئی تھی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں