ایف آئی اے حکام کی کوئٹہ میں کارروائی ،حوالے اور ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار ،30لاکھ ایرانی تمن ، 75ہزار پاکستانی روپے، 200ڈالر برآمد

منگل دسمبر 23:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ایف آئی اے حکام کی کوئٹہ میں کاروائی حوالے اور ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 30لاکھ ایرانی تمن ، 75ہزار پاکستانی روپے، 200ڈالر برآمد کرلئے ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کوئٹہ کے علاقے سبزی منڈی میں گیلانی پلازہ کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے حوالے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث عبدالطیف نامی شخص کو گرفتار کرکے 30لاکھ ایرانی تمن ، 75ہزار پاکستانی روپے، 200ڈالر برآمد کرلئے،ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے کے متعدد چیک بھی برآمد کئے گئے ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 15/2020درج کے مزید تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments