عمر ایوب کا بلوچستان میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کااعلان

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کو حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے ،جنوبی کے بعد شمالی علاقوںکی ترقی کیلئے بھی اقدامات جاری ہے،وفاقی وزیر پٹرولیم کا ویڈیو پیغام

بدھ 2 دسمبر 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم عمر ایوب ترین نے بلوچستان میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کو ان کے حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے ،جنوبی بلوچستان کے بعد شمالی بلوچستان کی ترقی کیلئے بھی اقدامات جاری ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری کی انتھک محنت سے یہ منصوبہ منظور ہواہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر عمرا یوب ترین نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے کوئٹہ سٹی ،مستونگ ،قلات اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بوسیدہ ٹرانسمیشن وڈسٹریبوشن لائنوں کی تبدیلی کیلئے ارب روپے کا منصوبہ وفاقی منسٹری آف پیٹرولیم کے تعاون سے منظور کرلیا گیاہے اس سلسلے میں ،میں بحیثیت وفاقی وزیر پیٹرولیم قاسم خان سوری اور ان کی ٹیم مبارکباد پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ بہت جلد کوئٹہ میں منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیاجائیگا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ ،مستونگ اور قلات کی عوام کیلئے یہ بہت بڑا تحفہ ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو ان کے حقوق دئیے جائیں اسی تناظر میں جنوبی بلوچستان کا پیکج اعلان کیا اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات جاری ہے بلکہ شمالی بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جنوبی بلوچستان کے 9اضلاع کے لیے 600ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان وزیراعظم کی بلوچستان کو ترقی یافتہ بنانے کے وژن کا عملی ثبوت ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں