کورونا کی دوسری لہر سے بچنے اور بچانے کی موثر آواز منبر و مہراب سے بھرپور انداز میں اٴْٹھانا ناگزیر ہوچکاہے،گورنر بلوچستان

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ عالمی وبا کوویڈ- 19 کی دوسری لہر کے دوران بھی اس جان لیوا بیماری سے بچنے اور بچانے کی موثر آواز منبر و مہراب سے بھرپور انداز میں اٴْٹھانا ناگزیر ہوچکاہی. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علماء اور مشائخ سے مشاورت کے بعد جمعہ مبارک کے دن کو بطور یوم دعا منانے اور جمعہ کے خطبوں کو کروناوائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا اجتماعی احساس اجاگر کا فیصلہ لائقِ تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبے بھر کے جید علما ء اکرام و مشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کے روز کوروناوائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کرنے اور عوام کو شعور و آگاہی دینے کے حوالے سے ملک بھر کے جید علماء کرام اور تمام صوبوں کے گورنرز صاحبان کے ساتھ باقاعدہ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ جسطرح کروناوائرس کی پہلی لہر کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جان لیوا کروناوائرس سے بچاو کیلئے ملک بھر کے علماء ومشائخ سے مسلسل رابطے اور مشاورت کے نتیجے میں کامیاب حکمت عملی بنانے کی ایک نئی مثال قائم کی اور اب کروناوائرس سے نمٹنے کی دوسری لہر میں بھی انکی یہ مخلصانہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں.

کوئٹہ سے گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط اور صوبائی سیکرٹری بالاچ عزیز بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں کروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران بھی کروناوائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کو سختی سے اپنانے کی اشد ضرورت ہی. آخر میں گورنر بلوچستان اور علماء اکرام نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے خصوصی دعا کی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں