مرحوم میر ظفر اللہ جمالی ایک محب وطن سچے پاکستانی تھے ،قاسم خان سوری

مرحوم ظفراللہ جمالی پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھتے تھے انکی وفات سے بلوچستان کو بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:35

مرحوم میر ظفر اللہ جمالی ایک محب وطن سچے پاکستانی تھے ،قاسم خان سوری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر روجھان جمالی پہنچ کر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی سے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر ظفر اللہ جمالی ایک محب وطن سچے پاکستانی تھے انکے خاندان نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا مرحوم نے ہمیشہ پارلیمانی ومفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ہے خوشحال پاکستان اور بلوچستان عوام کی حقوق کیلئے جنگ لڑی۔

(جاری ہے)

مرحوم ظفراللہ جمالی پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھتے تھے انکی وفات سے بلوچستان کو بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے اللہ تعالی سے دعا کہ انکے خاندان اور بیٹوں کو صبر و جمیل عطاء فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے انکی وفات سے بلوچستان ایک معتبر، اصول پرست سینر سیاست دان سے محروم ہو گئی انکی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا وہ شاہد کھبی پور نہ ہو مرحوم سیاست سے بالاتر ہوکر قبائلی اور سماجی حوالے سے اور اپنے کردار سے پورے بلوچستان کے عوام کے دلوں مقام رکھتے تھے انکی زندگی نو جوان نسل کے مشعل راہ ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں