ْسابق وزیراعظم اور بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی رسم قل سوئم ادا کردی گئی

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

کوئٹہ۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) سابق وزیراعظم اور بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی رسم قل سوئم ان کے اپنے آبائی گائوں روجھان جمالی میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خیرات فی سبیل اللہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رسم قل اور دستار بندی کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم سوری صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسو سابق صوبائی وزرا میرعبدالغفورلہڑی میر اظہار حسین کھوسہ میر محمد صادق عمرانی ممبر سی ایم آئی ٹی شعیب خان گولہ سردار کمال خان بنگلزئی علی احمد مینگل ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد شیخ اعجازاحمد جعفر سابق سینیٹر سید اکبر شاہ ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سلیم خان کھوسہ سابق کمشنر رخشان نصیر خان ناصر حاجی برکت جان لہڑی سمیت جمالی خاندان سے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ایم این اے میر خان محمد جمالی سابق وفاقی وزیر چنگیز خان جمالی میر فائق خان جمالی میر حیدر خان جمالی میر فاروق خان جمالی اسفند یار جمالی میر محمد حسن خان جمالی سمیت دیگر ڈویژنل ضلعی افسران علاقہ معتبرین معززین اور قبائلی رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم الحاج میرظفراللہ خان جمالی کے بڑے فرزند سابق رکن قومی اسمبلی میرفرید خان جمالی کی سردارہارون خان جمالی،میر خان محمد خان جمالی،میرجان محمد جمالی،میر چنگیز خان جمالی،میر فائق خان جمالی نے رسم دستیار بندی ادا کی رسم دستیار بندی کے موقع پر صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی، میر جاوید خان جمالی اور میر شاہنواز خان جمالی سمیت دیگرجمالی برادری بھی موجود تھی رسم دستا ر بندی کی تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی میر فرید اللہ جمالی وصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میرعمرخان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد الحاج میرظفراللہ خان جمالی کے ملک و قوم اور نصیرآباد ڈویژن کی عوام کے لیے گراںقدر خدمات ہیں جھنوں نے اپنی پوری زندگی عوام کے لیے واقف کررکھی تھی ان کی سیاسی و سماجی اور عوامی فلاحی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں آج وہ ہمارے درمیان میں نہیں رہے ان کی کمی کو کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے وہ ہم سب کے دلوں میں موجود رہیں گے انہیں کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے دیئے ہوئے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے مجھے اپنی عوام کا بھرپور ساتھ چاہیے امید ہے کہ ہم سب ملکر الحاج میرظفراللہ خان جمالی کے جدوجہد کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن مثبت کردار ادا کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں