وفاقی حکومت صحت،تعلیم اور امن وامان کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، چیئرپرسن منورہ منیر بلوچ

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

کوئٹہ۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و سینٹرل پارلیمنٹری ایڈوائزری کمیٹی برائے ہیلتھ کی چیئرپرسن منورہ منیر بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت،تعلیم اور امن وامان کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات سے قبل بلوچستان سے ستر سالہ محرومیاں ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا آج الحمد اللہ اسکو عملی جامعہ پہنا یا جا چکا ہے، ریکوڈک بلوچستان کا ا ثاثہ ہے، قوم پرستوں نے اپنے ادوار میں کس ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کے تحت معاہدوں پر دستخط کئے آج عمران خان چھ سو ارب ڈالر دیکر بلوچستان کے اثاثوں کو بچارہا ہے نعروں اور دعوئوں سے کوئی بلوچستان کا وارث نہیں بن سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد میڈیا ہائوس پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع پشین کے صدر سردار دائود خان ترین، سیکرٹری انفارمیشن امان اللہ ترین، ڈاکٹرزین العابدین اور بلال ترین بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ویژن میں کوئی زئی خیلی نہیں ہے قلات اور مستونگ میں گیس کا جو دیرینہ مسئلہ تھا انہیں حل کردیا گیا تربت میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بڑا پیکیج دیدیا گیا ہے اس سے قبل کسی وزیر اعظم نے تربت کیلئے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا عمران خان ہی کے دور حکومت میں کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہمیں اپنی لیڈر شب پر فخر ہے بلوچستان کی آواز سننے والا شخص صرف عمران خان ہے ہمارے قوم پرست سیاستدان گزشتہ ستر سالوں سے بلوچستان کو استعمال کرتے رہے صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہمارے وزیر تعلیم جو کہ ایک قبائلی سردار بھی ہے سردار یار محمد رند دن رات محنت کرکے تعلیمی نظام میں مزید بہتری اور اصلاحات کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر بلخصوص بلوچستان سے تمام تر محرومیاں دور کرنے کیلئے عمران خان کے سیاسی میدان میں اترے ہیں تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کامیابی سے اپنی پارٹی کے ویژن کو آگے لیکر چل رہے ہیں تحریک انصاف کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کے شکار اپوزیشن اور مخالفین گلگت بلتستان کے الیکشن کو اپنے سامنے رکھے آج گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہے پی ڈی ایم تحریک میں عوامی مفادات کا کوئی ایجنڈا شامل نہیں ہے بلکہ وہ ملک دشمن ایجنڈے پر بات کررہی ہے بلوچستان کے عوام جاہل نہیں بلکہ انتہائی باشعور ہے عوام پی ڈی ایم کے منفی ایجنڈوں کو مسترد کرچکی ہے ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ضلعی سطح پر مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو سختی سے ایکشن لینے کے احکامات جاری کرچکے ہیں عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر روزمرہ کے اشیاکی قیمتیں چیک کیا کریں انہوں نے پارٹی کے ضلعی کابینہ اراکین کو داد دیتے ہوئے کہا کہ پشین ڈسٹرکٹ میں پارٹی کا عوامی نمائندہ نہ ہوتے ہوئے بھی مسائل پر توجہ دے رہی ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے پارٹی میں دوسرے اضلاع سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں سول ہسپتال کی صورتحال بہتر ہے مزید بہتر ی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ہسپتال میں وسائل کی کمی کو دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر مثبت اقدامات اٹھائیگی ملک کے تمام صوبوں میں ہیلتھ سیکٹرز میں انقلابی اصلاحات اور انکی فعالیت وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قوم پرست رہنما جو اپنے آپکو بلوچستان کے وارث کہتے ہیں انہوں نے بلوچستان کی جو تصویر بین الاقوامی سطح پر خراب کیا ہے اس امیج کو صاف کرنے کیلئے ہماری آنیوالی نسلوں کو کافی محنت کرنا پڑئیگی، 2018کے الیکشن میں کامیاب اور شکست کھانے والے سب پی ڈی ایم میں دھاندلی کا رونا رورہے ہیں بس بہت ہوگیا اب عوام میں شعور آچکی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں