ایرانی ڈیزل سے ہزاروں لو گوں کا روز گار منسلک ہے ،بلو چستان میں ایرانی ڈیزل پر پا بندی ختم کی جائے ،، بلو چستا ن گڈز ٹرک او نرز ایسو سی ایشن

اتوار 17 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) بلو چستا ن گڈز ٹرک او نرز ایسو سی ایشن کا ایک ہنگا می اجلاس زیر صدرات مر کزی صدر حاجی نور محمد خاہوانی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حاجی عبد البا قی کا کڑ، ملک نور خان کا کڑ، حاجی احمد شاہ مری، حاجی مراد خان کاکڑ، عطا ء اللہ کا کڑ، ظاہر شاہ یو سفزئی ، حاجی محمد گل ، حاجی محمد امین ، حاجی عبدالمجید رئیسانی، حاجی جعفر خان، حاجی عبد الخالق بنگلزئی ، ٹکری عبد الر زاق کرد، حاجی محمد رحیم ، حاجی باری داد، سلطان محمد ، علی کشمیر، نو شکی کے صدرحاجی عالم سما لانی،سمیع الحق مینگل، حاجی نواب خان ،خضدار کے صدر شمس قلندرانی ، مر زارخان مری، ضلع لسبیلہ کے صدر محمد عالم شاہوانی، حاجی عبد القدوس ، محمد اسما عیل علیزئی ، حاجی احمد سمیت دیگر کثیر تعداد میں ٹرک ، ٹرالر ، ٹینکر مالکان نے شر کت کی اجلاس میں مر کزی اور صو بائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے بلو چستان میں ٹرنسپورٹروں کے سا تھ خصو صی رعایت کر کے ان کو ایرانی ڈیزل استعمال کر نے کیلئے اجا زت دی جائے کیونکہ بلو چستان ایک وسیع و عریض علا قہ ہے تفتان ،گوادر، پنجگور،قلات ، مستونگ، خضدارمیں کوئی پا کستانی ڈیزل پمپ نہیں ہے روزگار کے مواقع بھی انتہا ئی محدود ہیں ایرانی ڈیزل سے ہزاروں لو گوں کا روز گار منسلک ہے لہذاہم صوبہ بلو چستا ن کے ٹرانسپوٹرز مر کزی اور صو بائی حکومتوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ صوبہ بلو چستان میں ایرانی ڈیزل پر پا بندی ختم کی جائے مکران ڈویژن کے ٹر انسپوٹرز نے احتجاجاًاپنے ٹرانسپورٹ کو بند کا نا شروع کر دیا ہے اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو 20جنوری کو صوبے بھر میں ہڑ تال اور احتجاج ہوںگے لہذا مر کزی اور صو بائی حکومت کے ذمہ داران اس مسلے کو سنجیدگی سے حل کریں تاکہ نقصان نہ ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں