وزیراعلیٰ بلوچستان کا سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کے ماموں کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار

اتوار 17 جنوری 2021 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ماموں کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں