اپوزیشن کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں اپوزیشن کی استعفیٰ کا کھیل بھی ناکامی سے دوچار ہوا ،مولاناعبدالقادرلونی

ایک طرف سے استعفے کی نعرے اور دوسرے طرف سے ضمنی اور سنیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی متضاد دعوؤں سے دوغلا پالیسی سامنے آچکی ہے،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان و دیگر کا بیان

اتوار 17 جنوری 2021 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحدکبدانی سرپرست مولناخدائے نظر مولوی نعمت اللہ شیرانی ،سنیئرنائب امیر مولانامحمدحیات میر مبارک خان محمد حسنی مفتی رحمت اللہ خلجی حاجی عبیداللہ حقانی،عبدالطیف مجاہد مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہا کہ اپوزیشن کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں اپوزیشن کی استعفیٰ کا کھیل بھی ناکامی سے دوچار ہوا ایک طرف سے استعفے کی نعرے اور دوسرے طرف سے ضمنی اور سنیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی متضاد دعوؤں سے دوغلا پالیسی سامنے آچکی ہے استعفے کی معاملے پر اپوزیشن لیت و لعل سے کام لیے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کہ سلیکٹڈ حکومت کی واویلا کرنے والا اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی اسمبلیوں سے صدارت کے لیے ووٹ لیے رہے تھے اس وقت اسمبلی سلیکٹڈ نہیں تھے اب ان کی نظروں میں سلیکٹڈ ہے اس کی اداکاری اور کرداروں سے عوام کو ان کی حقیقت ‘ سیاست ‘ منافقت ‘ خودغرضی سے آگاہ ہو چکے ہیں فرمائشی استعفیٰ جمع کرنے پرشرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

استعفوں کا کارڈ وقت سے پہلے کھیل کر اپنے آپ کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے‘ مولانا فضل الرحمان پچھلی مرتبہ آزادی مارچ کے دھوکے کا انتقام لینے کے لئے بیتاب ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے بے حسی سے کرپشن کے سلطان کی بیرونی سرمایہ کو آج تک تحفظ حاصل ہے 1993 سے لیکر 2018تک مختلف ادوار میں اپنے بھائی ‘داما داور فرنٹ مینوں کے ذریعہ اربوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادیں بنانے‘ ڈیزل سمکلنگ‘ فنڈز میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تمام ثبوت موجود ہے ملک کی دولت کو بے رحمی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اب احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کا کندھا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن قوم ان چوروں لیٹروں کے ساتھ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری مداریوں نیقومی اورملکی مسائل اور مفاد عامہ کے بجائے اپنے سیاسی ساکھ بچانے میں مصروف ہے اب عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں پی ڈی ایم کے اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں